لاہور(سٹاف رپورٹر)مصطفی آباد کے علاقے میں بگڑے امیرزادے نے گن مین کے ساتھ ملکر ٹریفک وارڈن کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، چیف ٹریفک آفیسر نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گاڑی اور افراد کی شناخت کا حکم دیدیا ۔ مصطفی آباد کے علاقہ دھرم پورہ کے قریب ٹریفک وارڈن نے ون وے کی خلاف ورزی پر پراڈو مالک کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر پراڈو مالک اور گن مینوں نے وارڈنز پر تشدد شروع کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے واقعہ پر سخت نوٹس پراڈو سوار افراد کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔
بگڑے امیر زادے کا گن مین سے ملکر ٹریفک وارڈن پر تشدد
Sep 19, 2024