پارلیمان مضبوط بنانے کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر سوچنے کی ضرورت ، ایاز صادق 

Sep 19, 2024

اسلام آباد (خبرنگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ بحیثیت پارلیمنٹیرین ہمیں ایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھنا ہوگا۔ چارٹر آف پارلیمنٹ کی بات کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ پارلیمان مضبوط ہوگی تو ملک کا نظام مضبوط ہوگا۔ پارلیمان کی بالا دستی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پارلیمنٹری سروسزکے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں شرکت کرنے والے خیبر پی کے اسمبلی کے ارکان سے گفتگو  میں کیا ۔

مزیدخبریں