علی امین گنڈاپور افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلیٰ لگتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

Sep 19, 2024 | 11:55

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا نہیں بلکہ افغانستان کے کسی صوبے کے وزیرِ اعلی لگتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر بیٹھا ہوں، آئین کے خلاف کام نہیں ہونے دوں گا، صوبے کے امن و ترقی کے لیے کوئی بھی کام کرے گا اس کا ساتھ دوں گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں سے بات کرتی ہیں، وزیرِ اعلیٰ  کہہ رہے ہیں وہ دوسرے ملک سے بات کریں گے۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی جس طرح سے گالم گلوچ کرتی ہے انہیں جلسے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، پی ٹی آئی کے لوگ ملک دشمنی کا ایجنڈے لے کر پھرتے ہیں، اس قسم کے لوگوں کو جلسے کی بالکل اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں