ٹربیونل تبدیلی کیس: جسٹس طارق محمود کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو اسلام آباد کے الیکشن ٹربیونل سے تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی اور الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو تبدیل کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو معاملہ واپس بھیجتے ہوئے دوبارہ فیصلے کی ہدایت کردی جب کہ عدالت نے ریٹائرڈ جج شکور پراچہ کو الیکشن ٹربیونل کا جج مقرر کرنے کا آرڈر بھی کالعدم قرار دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تحریری فیصلہ کچھ دیر بعد جاری کیاجائے گا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد کے حلقوں کے لیے قائم الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے خلاف پی ٹی آئی کے شعیب شاہین، عامر مغل اور علی بخاری نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...