بھارت میں 21 سالہ طوطے کی رسولی کا کامیاب آپریشن

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں جانوروں کے ڈاکٹروں نے 21 سالہ طوطے کی رسولی کا کامیاب آپریشن کر کے اس کی جان بچا لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 6 ماہ قبل طوطے کے مالک کو اس کی گردن پر ایک گانٹھ نظر آئی جو بتدریج بڑھ رہی تھی جس کی وجہ سے طوطے کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوطا اس وجہ سے نہ تو ٹھیک سے آواز نکال اور بول پا رہا تھا اور نہ ہی وہ ٹھیک سے کھانا کھا سکتا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طوطے کی حالت کو دیکھتے ہوئے اس کے مالک نے علاج کے لیے ضلع میں موجود جانوروں کے اسپتال کے ڈاکٹروں سے رابطہ کیا جنہوں نے طوطے کا معائنہ کر کے آپریشن کا مشورہ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ اتوار کو ڈاکٹروں نے طوطے کا آپریشن کیا جو کہ تقریباً 2 گھنٹے تک جاری رہا، ڈاکٹروں نے 20 گرام کی رسولی کو کامیابی سے نکالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوطا اب خطرے سے باہر اور مکمل طور پر محفوظ اور صحت مند ہے۔

جانوروں کے ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ضلع میں کسی پرندے میں ٹیومر کا یہ پہلا کیس ہے

ای پیپر دی نیشن