پاکستان کو اگلے 4سال میں 100 ارب ڈالر قرض ادائیگیوں کا انکشاف

Sep 19, 2024 | 15:25

پاکستان کو اگلے 4سال میں 100 ارب ڈالر قرض ادائیگیوں کا انکشاف   ہوا ہے۔   تفصیلات کےمطابق  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس  ہوا،وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے کہا آئندہ 4 سال میں 100 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، رواں مالی سال حکومت نے 18.8 ارب ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہے، مالی سال 2026 میں 9 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی ادائیگی کرنی ہے، مالی سال 2027 میں 8 ارب 71 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، مالی سال 2028 7 ارب 68 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنی ہے، اگر قرض رول اوور نہیں ہوتا تو ادائیگیاں بڑھ جائیں گی، ٹائم ڈیپازٹ اور سیف ڈیپازٹ رول اوور نہ ہوئے تو اگلے سال ادائیگیاں زیادہ  ہوں گی۔ حکومت لانگ ٹرم پالیسی بنا رہی ہے معاشی فیصلے لئے جارہے ہیں ۔  کمیٹی رکن مرزا اختیار بیگ   نے کہا قرض لیکر ہم نے قرض کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ کمیٹی رکن عمر ایوب کا کہناتھا   جیو پولیٹیکل حالات کے تحت روپے کی قدر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہونا ہے، 9 ارب ڈالر کے مالی ذخائر سے ہم آنے والے حالات کا مقابلہ نہیں کرسکتے  ہیں۔   کمیٹی رکن حنا ربانی کھر   نے کہا پاکستانی معیشت کا ہمیشہ آئی سی یو میں ہونا لانگ ٹرم پالیسی کا نہ ہونا ہے ۔   

مزیدخبریں