چین میں جاپانی اسکول کے قریب 10سال کا بچہ چاقو حملے میں ہلاک

چین کے شہر شینزین میں جاپانی اسکول کے قریب 10سال کا بچہ چاقو حملے میں ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بچے پر اسکول جاتے ہوئے مشتبہ 44 سالہ حملہ آور نے چاقو سے وار کیا جسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چاقو حملے میں ہلاک ہونے والا بچہ جاپانی شہری ہے، بچے کے والد جاپانی شہری اور والدہ چینی شہری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک اس واقعے پر رابطے میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن