روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں: اسحق ڈار

Sep 19, 2024 | 17:50

ویب ڈیسک

نائب وزیر اعظم اسحق ڈار اور روس کے نائب وزیر اعظم اولیکسی اوورچک نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں شرکت کی۔روسی نائب وزیر اعظم اولیکسی اوورچک نے کہا کہ پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کو75سال ہوگئے. آئندہ ماہ روسی وزیراعظم کا دورہ پاکستان اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ اکنامک یونین میں پاکستان کی شمولیت پربھی تبادلہ خیال ہوا. بین الوزارتی کمیشن اجلاس میں تعلقات کو وسعت ملے گی۔نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کا کہنا تھا کہ روسی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کا فروغ خارجہ پالیسی کا جزو ہے. باہمی احترام اور مفاد پرمبنی تعلقات مثبت راہ پر گامزن ہیں۔ اسحق ڈار نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی اور معاشی تعلقات میں اضافہ خوش آئند ہے. روس کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایس سی اوسربراہ اجلاس میں روسی وزیراعظم کی شرکت کے منتظر ہیں. پاک روس بین الوزارتی کمیشن کے آئندہ اجلاس کی تیاریاں جاری ہیں۔نائب وزیر اعظم اسحق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی حمایت پر روس کے مشکور ہیں. اعلیٰ سطح کے رابطوں سے تعلقات کو وسعت ملے گی۔

مزیدخبریں