اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوبمنیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فتنہ الخوارج کے خلاف قومی سطح پرکارروائی کرتا رہے گا. پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے.پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے مزید کہا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر پاکستان کو تشویش ہے۔