ایلون مسک کے سیٹلائٹس سائنس دانوں کیلئے رُکاوٹ بننے لگے

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کے سیٹلائٹس سے خارج ہونے والی ریڈیو ویوز سائنس دانوں کے لیے رُکاوٹوں کا سبب بننے لگی ہیں۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایلون مسک اسٹار لنک کے سات ہزار ویں سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنے کے بعد زمین کے گرد گردش کرنے والے تمام فعال سیٹلائٹس کے تقریباً دو تہائی کو کنٹرول کرنے والے واحد فرد بن گئے ہیں۔

تاہم اب ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایلون مسک کے سیٹلائٹس سے خارج ہونے والی ریڈیو ویوز سائنس دانوں کی کائنات کا مشاہدہ کرنے کی صلاحیت میں رُکاوٹ کا سبب بن رہی ہیں۔

نیدر لینڈز کے انسٹی ٹیوٹ فار ریڈیو آسٹرونومی کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کے ہزاروں اسٹار لنک سیٹلائٹس ریڈیو ٹیلی اسکوپس کے مشاہدہ کرنے کی صلاحیتوں کو متاثر کر رہے ہیں جو فلکیاتی تحقیق میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ نئے اسٹار لنک سیٹلائٹس دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرتے ہیں، پہلے کے ورژن کے مقابلے ریڈیو ٹیلی اسکوپس کے کام میں زیادہ مداخلت کر رہے 

ای پیپر دی نیشن