لاہور : ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو تبدیل کرکے اے آئی جی محمد نوید ایس ایس پی انویسٹی گیسن تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن انوش مسعود کو تبدیل کر دیا گیا، ایس اینڈ جی اے ڈی نے رات گئے انوش مسعود کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جس میں کہا ہے کہ انوش مسعود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد رپورٹ کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔ایس اینڈ جی اے ڈی کے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کو فوری طور پر ریلیو کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اےآئی جی محمد نوید ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر انوش ایک سال تک ایس ایس پی کے عہدے پر فائز رہیں اور وہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی رہنماؤں پر الزامات اور گرفتاریوں پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی تنقید کی زد میں بھی آئیں۔