وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کااجلاس ہوا. جس میں محکمہ تعلیم، صحت، زراعت، لائیو اسٹاک، روڈز سمیت دیگر شعبوں کے حوالے سے فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں پنجاب کی 100 تحصیلوں میں 15 اکتوبر تک ستھرا پنجاب پروگرام کی لانچنگ کافیصلہ کیا گیا.2ہفتے میں 100 تحصیلوں میں آؤٹ سورس ماڈل کے تحت صفائی کے عمل کا آغازکیا جائیگا۔ستھرا پنجاب کے دوسرے فیز میں 15 نومبر سے مزید 34 تحصیلوں میں بھی مہم کا آغاز ہو جائے گا.اجلاس میں سولر پینل کی مقامی طور پر تیاری کیلئے چیف منسٹر فنڈ فار سولر پینل پروڈکشن مینوفیکچرنگ کی منظوری دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ نومبر میں عوام کو وزیراعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت سولر پینل ملنا شروع ہو جائیں گے.اجلاس میں لاہورمیں پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول کا پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔پنجاب میں 11ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 482 اسکیموں کا جائزہ لیا گیا.جنوبی پنجاب کے 581 بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ شروع کی جائیگی. جس کیلئے جنوری تک تکمیل کا ہدف دیا گیا۔طلبہ کی ہیلتھ اسکریننگ اور تھلیسیمیا سینٹر قائم کرنے کی تجاویز دی گئیں.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسپتالوں میں صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔نواز شریف کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا اور نواز شریف کینسر اسپتال کی تعمیر کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت بھی دی گئی.وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر شہر میں کارڈیالوجی علاج ومعالجے کی سہولیات یقینی بنانے کا حکم دیا۔