عراقی وزیراعظم نے القاعدہ کے دو اہم رہنماؤں ابوعمر البغدادی اورابو ایوب المصری کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے۔

عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے عراقی ٹی وی پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت دو بڑے فوجی آپریشنز کے نتیجے میں ہوئی جن میں عراق اور امریکہ کے فوجیوں نے حصہ لیا۔ ابوعمرالبغدادی اورابو ایوب المصری کو ہفتے کے روز صوبہ صلاح الدین میں ہلاک کیا گیا تھا۔ عراقی ٹی وی نے دونوں رہنماؤں کی زندہ اور مردہ تصویریں بھی دکھائی ہیں۔ عراقی حکومت بغدادی کی ہلاکت کی خبریں پہلے بھی جاری کرتی رہی ہے لیکن یہ خبریں بعد میں غلط ثابت ہوجاتی رہیں۔ وزیراعظم کا کہنا ہے میڈیکل ٹیسٹوں سے دونوں کی شناخت کی جاچکی ہے۔ تاہم عراق میں القاعدہ کی مقامی تنظیم نے ان ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن