پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ سے ٹیلی فون پر ان فٹ عمر گل اور یاسر عرفات کی جگہ میگا ایونٹ کے لیے سکواڈ میں محمد سمیع اور لیفٹ آرم سپنر عبدالرحمان کے ناموں کی سکواڈ میں شمولیت کی منظوری لی گئی۔اس سے قبل سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن حسن خان نے عمر گل اور یاسر عرفات کی جگہ محمد سمیع اور نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ محمد عرفان کا نام ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ تیس کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں تھا۔ میڈیا کی طرف سے تنقدکے بعد پی سی بی نے اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی سی بی نے محمد عرفان کے نام کی منظوری نہیں دی۔