ڈیوس کپ کے دوسرے راؤنڈ کی یہ ٹائی پاکستان میں کھیلی جانی تھی لیکن نیوزی لینڈ نے حفاظتی خدشات کی وجہ سے اسے اپنے ہاں منتقل کرا لیا تھا۔ نو سے گیارہ جولائی تک کھیلی جانیوالی یہ ٹائی ہارڈ کورٹس پر کھیلی جائیگی۔ پاکستان نے اس ٹائی کو غیر جانبدار ملک میں منتقل کرانے کی تجویز پیش کی تھی جو منظور نہیں ہوئی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کا فاتح تھائی لینڈ یا انڈونیشیا سے زونل فائنل کھیلے گا۔