اٹھارہویں ترمیم کوسپریم کورٹ کی لاہوررجسٹری میں چیلنج کردیا گیا۔

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں درخواست گزاربیرسٹر ظفراللہ نے اپنی رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم میں اٹھاون ٹوبی ختم کرنے سے وزیراعظم کے پاس زیادہ اختیارات چلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں الیکشن کی شرط ختم کرنے سے سیاستدان آمر بن جائیں گے۔ بیرسٹر ظفراللہ خان نے اپنی درخواست میں مزید کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن درست ہے مگر پارلیمانی کمیشن کے ذریعے ججز کی تعیناتی میں سیاسی مداخلت زیادہ ہو جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن