قصور کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کے ملزم نے وارداتوں سے منع کرنے پراپنی تین بہنوں کو قتل کردیا ۔

الہ آباد کے کنگن پورروڈ کا رہائشی اخترجو ڈکیتی ، راہزنی سمیت کئی وارداتوں میں ملوث ہے ، ایک ماہ  قبل گیارہ سال قید کاٹ کر واپس آیا تھا اوراس نے اتے ہی دوبارہ ڈکیتی کی وارداتیں شروع کردیں ۔ آج علٰی الصبح جب اختر راہزنی کی واردات کرکے گھرآیا تو اس کی بہنوں نے اسے اس کام سے منع کیا جس پر ملزم اخترنے مشتعل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کرکے تینوں بہنوں نسرین ، پروین اورشہناز کو قتل کردیا اورفرارہوگیا ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس نے موقع پرپہنچ کرلاشوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن