وینزویلا میں آزادی کی دو سو ویں سالگرہ کی تقریبات، صدر ہوگوشاویز نے متعدد بیرونی سربراہان مملکت کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا۔

Apr 20, 2010 | 13:01

سفیر یاؤ جنگ
 دارالحکومت کراکس میں ہونیوالی پریڈ میں دفاعی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ فوج کے چاق و چوبند دستوں نے صدر ہوگوشاویز کو سلامی پیش کی ۔اس موقعے پر بولیویا کے صدر ایوو موریلس ، کیوبا کے راہول کاسترو، نکاراگوا کے ڈینیئل اورٹیگا ، ارجنٹائن کے کرسٹینا فرنینڈز اور ایکواڈور کے رافیل کوریا بھی موجود تھے ۔ فوجی پریڈ کے دوران جدید ٹینکوں نے تیزمارچ کا مظاہرہ کیا جبکہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے آپریشن کرنے کی صلاحیت کو بھی پیش کیا گیا ۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر ہوگوشاویز کا کہنا تھا کہ ملک میں سوشلسٹ روایات جاری رکھی جائیں گی جبکہ انہوں نے امریکہ اور سرمایہ دارانہ نظام کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ 
مزیدخبریں