انڈس ريورسسٹم اتھارٹی کے مطابق منگلا ڈيم ميں پانی کی آمد ميں تیرہ ہزارکيوسک اور تربيلا ڈيم ميں نو ہزارکيوسک اضافہ ہوا ہے۔ منگلا ڈيم ميں پانی کی سطح ڈيڈ ليول سےسینتالیس فٹ اور تربيلا ڈيم ميں دو اعشاريہ آٹھ چھ فٹ بلند ہوگئی ہے۔ منگلاڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار ستاسی اعشاريہ آٹھ صفر فٹ، ڈیم میں پانی کی آمد ترپن ہزارتین سوستر کیوسک جبکہ اخراج تئیس ہزارچار سونو کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ سواسی اعشاريہ چھیاسی فٹ،ڈیم میں پانی کی آمداڑتالیس ہزاردو سوکيوسک اور اخراج پینتیس ہزارکيوسک ہے۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد اٹھاون ہزارایک سوتیس کیوسک جبکہ اخراج اڑتالیس ہزارچارسوباون کیوسک ہے۔ تونسہ بیراج میں پانی کی آمدبیالیس ہزارایک سوسات کیوسک جبکہ اخراج سینتیس ہزارپانچ سوچوہتر کیوسک ہے۔ کالاباغ کے مقام پر پانی کی آمد پینسٹھ ہزارتین سوپینسٹھ کیوسک جبکہ اخراج ترسٹھ ہزارتین سوپینسٹھ کیوسک ہے۔ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد تئیس ہزارتین سوتیس کیوسک جبکہ اخراج انیس ہزارتین سوتیس کیوسک ريکارڈ کيا گيا۔