بھارتی عدالت کے حکم پر شعیب ملک کو پاسپورٹ واپس مل گیا۔ شعیب اورثانیہ رواں ہفتے کے اختتام تک پاکستان پہنچ جائیں گے۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کی ہائی کورٹ نے گزشتہ روز شعیب ملک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا تھا۔ آج بھارتی پولیس نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے شعیب ملک کو پاسپورٹ واپس کردیا۔ شعیب ملک کے وکیل محمد جاوید کا کہنا ہے کہ شعیب اب مکمل آزاد ہیں اور جب چاہیں پاکستان جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفرکا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ملنے کے بعد شعیب اورثانیہ کی کسی بھی وقت پاکستان آمد متوقع ہے۔ قوی امکان ہے کہ تئیس یا چوبیس اپریل کو دونوں پاکستان پہنچیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں شعیب اورثانیہ کی استقبالیہ تقریب پچیس اپریل کو سیالکوٹ میں جبکہ ولیمہ ستائیس اپریل کو لاہور کے مال روڈ پر واقع فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہوگا۔ عمران ظفر کا کہنا تھا کہ دعوت ولیمہ میں شرکت کیلئے بھارت سے پندرہ سے بیس افراد پاکستان آ رہے ہیں۔ شعیب ملک کے خاندانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ثانیہ مرزا نے ہنی مون کیلئے ترکی اور کینیڈا جانے کی خواہش ظاہر کی ہے تاہم اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...