مسلم لیگ نون کے سیکرٹری جنرل اقبال ظفرجھگڑا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر رٹ کی جلد سماعت کےلیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی۔

سپریم کورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت پٹرولیم کمپنیوں کو یہ اختیار دے رہی ہے کہ وہ اپنی من مانی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرسکتی ہیں ، جوکہ عوام کے ساتھ  مذاق ہے۔  درخواست میں عدالت کو بتایا گیا ہے کہ اس پہلے پٹیشن کی آخری سماعت اکتیس دسمبر دو ہزار نو کو ہوئی تھی اوراس دوران  بلاوجہ اور بغیر کسی وضاحت کے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا  جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، لہٰٰذا عدالت اس کیس کی جلد از جلد سماعت کرکے فیصلہ سنائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن