اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نجی ٹی وی پر چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز کے خلاف غلط بیانی پر چیئرمین پی سی بی کو نوٹس جاری کر دیا

Apr 20, 2010 | 19:48

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اکمل خان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نوازنے بتایا کہ اکیس جنوری کو ایک نجی ٹی وی چینل پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے الزام عائد کیا تھا کہ سرفراز نواز نے اسلام آباد میں  فاسٹ باولر کے لئے لگائے جانے والے کیمپ کی مد میں انتیس لاکھ روپے مانگے تھے، جس پر ان کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا گیا ہے۔ فاضل عدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چھ مئی تک جواب داخل کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 
مزیدخبریں