ان خیالات کا اظہارانہوں نے وہاڑی میں ایپکا لوکل گورنمنٹ یونٹ کے زیراہتمام احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ایپکا کےضلعی صدر وہاڑی کا کہنا تھا کہ کلرک محکموں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جبکہ حکمرانوں کی غلط پالیسوں کی وجہ سے کلرکوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑچکے ہیں۔ احتجاجی ریلی سے رانا محبوب حسین، آصف محمود گھمن ، منورعلی گوہر، بشیر احمد ، صداقت علی ، رانا اسرار خان ، فیاض احمد ، رانا محمد اکمل اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔