نوشہرو فیروز کے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے بحرانی صورت اختیار کر لی جبکہ پینے کے پانی کا بھی بحران پیدا ہو گیا ہے۔

Apr 20, 2010 | 21:20

سفیر یاؤ جنگ
گرمی کے باوجود  اٹھارہ گھنٹے سے زائدبجلی کی بندش کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اورتمام بازار اوردکانیں بندکراکے سڑکوں پر ٹائر جلائے اوررکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردی۔ نوشہرو فیروز طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف دوسرے دن بھی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شہر کے وسط سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ طلبہ نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف نوشہرو فیروز پڈعیدن لنک روڈ پر دھرنا دیکر بلاک کر دیا جو چھ  گھنٹے جاری رہا۔ دوسری جانب  گرمی سے بے ہوش ہونے والوں کی تعداد ایک درجن سے زائد رہی جبکہ گیسٹرو بخار اور دیگر امراض سنگین صورت اختیار کر گئے ہیں۔
مزیدخبریں