ملک کے بیشتر شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے

Apr 20, 2010 | 22:23

سفیر یاؤ جنگ
پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب میں اضافے اور دو پیداواری یونٹس میں خرابی کے باعث شارٹ فال چارہزار پانچ سو سڑسٹھ میگا واٹ سے تجاوزکرچکا ہے۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ لوڈشیڈنگ کےخلاف احتجاج کا دائرہ وسیع ہوتا جارہا ہے ۔لاہور میں ملتان روڈ پر موڑ سمن آباد چوک میں شہریوں اور تاجروں نے طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا۔ پاکستان فرنیچر بورڈ نے احتجاجی ریلی بھی نکالی۔شرکاء نے حکومت اور واپڈا انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ٹائر جلاکر سڑک کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ صوبہ سندھ کے شہرنوابشاہ میں بھی تاجروں اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے لوڈشیڈنگ اورویلیوایڈڈٹیکس کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف کے خلاف نعرے لگائے ۔
مزیدخبریں