پولیس نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والے خودکُش بم دھماکے اوردیگرجرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف آپریشن شروع کردیاہے

Apr 20, 2010 | 22:31

سفیر یاؤ جنگ
پولیس نے کوئٹہ میں گزشتہ جمعے کوہونے والے خود کش بم دھماکے ، اغوا برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گروہوں کے خلاف مضافاتی علاقوں کلی کمالو، کلی ابڑو، کلی شاہوانی میں آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ڈی ایس پی سریاب ،طارق منظور نے وقت نیوز کو بتایاکہ صوبائی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں عرصے سے ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کا سلسلہ جاری ہے۔
 جس پران علاقوں میں اپریشن کیا گیا ہے۔ادھر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کی جانب سے کلی کمالو میں ہلاک ہونے والی خاتون کی لاش کولے کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بی این پی کے مرکزی جنرل سیکرٹری حبیب جالب ایڈووکیٹ نے الزام لگایا کہ یہ خاتون پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوئی ۔ انہوں نے فوری طور پر آپریشن بند کرنے کا مطا لبہ کیا۔
مزیدخبریں