کراچی میں تیسری مرتبہ رینجرزکےاختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع، نوٹیفیکیشن بھی جاری ۔

کراچی میں تیسری مرتبہ رینجرزکےاختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔وزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔ صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو بھجوائی گئی سمری میں کراچی کے حالات کے پیش نظررینجرز اختیار میں توسیع کی درخواست کی گئی تھی جسے منظور کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رینجرز کے اختیارات میں دوبار تین،تین ماہ کا اضافہ کیا جاچکا ہے جبکہ دوسری بار کئے گئے اضافے کی مدت اٹھارہ اپریل کو ختم ہوگئی تھی

ای پیپر دی نیشن