حالیہ بارشوں کے بعد ڈیموں کی صورتحال میں بہتری کاسلسلہ جاری، منگلاڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے انہتر فٹ بلند ہوگئی ۔

Apr 20, 2011 | 04:35

سفیر یاؤ جنگ
ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد منگلا اورتربیلاڈیم میں پانی کی صورتحال میں بتدریج بہتری آئی ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد سترہزار سینتالیس جبکہ اخراج سینتیس ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سونو فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے انہتر فٹ بلند ہے۔ دوسری جانب تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد چونتیس ہزار آٹھ سو جبکہ اخراج پندرہ ہزار کیوسک ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح تیرہ ہزار نوے فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے اکیس فٹ بلند ہے۔ ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافے سے بجلی کی پیداواری صلاحیت میں بھی بہتری آئی ہے۔
مزیدخبریں