قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان کا کہنا ہے کہ ایک نیا این آراو آنے والا ہے، قومی مسائل سے فرارکی اجازت نہیں دیں گے۔

قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف چوہدری نثاراحمد خان نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ افغانستان پر ایوان کو تفصیلی بریفنگ نہیں دی گئی جبکہ آئی ایس آئی کے سربراہ کے دورہ امریکہ کا مینڈیٹ بھی نہیں بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے اہم اداروں کے سربراہ صدر کے آلہ کار ہیں اور ان کے زیر سایہ لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ انصاف کو پامال کرنے والا گروپ ایک بار پھر این آر او کا حصہ بن کر حکومت کو طاقت فراہم کررہا ہے۔ حکومت کوعوام کے مسائل حل کرکے اور میڈیا پر سے پابندیاں اٹھا کرہی دوام مل سکتا ہے۔ چوہدری نثاراحمد خان کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے مورچوں پر کھڑے ہوکر فوجی آمر کا مقابلہ کیا، یہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ عوام کے مفاد کی جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ڈرون حملے نہیں روک سکتے تو ایک ماہ فاٹا میں بیٹھ کر ڈرون حملوں کا سامنا کریں، فوج عوام کا دفاع نہیں کرسکتی تو اتنی بڑی فوج رکھنے کی ضرورت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن