الحمراء ہال نمبرایک لاہورمیں ہونے والی مرکزی تقریب کی صدارت ایڈیٹران چیف نوائے وقت گروپ مجید نظامی کریں گے جبکہ مہمان خصوصی سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ہوں گے۔ اس تقریب میں سینٹر ایس ایم ظفر، رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ، بشری رحمان، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد خان خطاب کریں گے۔ ان کے علاوہ علامہ اقبال کی زندگی پر ایڈووکیٹ ولید اقبال ، ایڈوکیٹ منیب احمد، علامہ احمد علی قصوری ، مواحد حسین سید ، ڈاکٹر محمد اجمل نیازی، قیوم نظامی، سید زید حامد اور خواجہ عابد نظامی بھی روشنی ڈالیں گے۔ تقریب کا آغاز صبح دس بجے ہوگا۔