ملکی سٹاک مارکیٹوں سے مسلسل کئی روزکی مندی کے بادل چھٹ گئے اور کے ایس سی ہنڈرڈ انڈیکس گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز گیارہ ہزارپانچ سو ننانوے پوائنٹس سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس نے گیارہ ہزارچھ سو اورپھر گیارہ ہزار سات سو پوائنٹس کی دو نفسیاتی حدیں عبورکیں۔ کاروبار کے آغاز سے جاری تیزی اختتام تک برقرار رہی اورکے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سو چھالیس پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار سات سو پینتالیس پوائنٹس پربند ہوا۔ مارکیٹ کا مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ انتیس لاکھ شیئرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے فوجی فرٹیلائزر ، لوٹے پاکستان پی ٹی اے اور او جی ڈی سی کے شیئرز میں نمایاں سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہے کہ مسلسل مندی کے بعد شیئرز کی پرکشش قیمتیں اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے انرجی سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری نے مارکیٹ کو تیزکردیا ہے۔ دوسری طرف لاہور سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ تینتالیس پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تین ہزار دو سو تینتالیس پوائنٹس پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں ایک سو تین کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ اڑتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، چودہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکاون کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...