سٹیٹ بینک نے تین، چھ اور بارہ ماہ کی مدت کے لئے دوکھرب پندرہ ارب ستر کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کردیئے۔

Apr 20, 2011 | 13:16

سفیر یاؤ جنگ
سٹیٹ بینک نے بینکوں کو تین ماہ کی مدت کے لئے سولہ ارب چالیس کروڑ روپے، چھ ماہ کے لئے ایک سو ستاون ارب ترپن کروڑ روپے جبکہ بارہ ماہ کے لیے اکتالیس ارب پچہتر کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے تین ماہ کے ٹی بلز تیرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد، چھ ماہ کے تیرہ اعشاریہ چھ چارفیصد اور بارہ ماہ کی مدت کے ٹی بلز تیرہ اعشاریہ چھ دو فیصد شرح سود پر فروخت کئے۔ اس سے پہلے سٹیٹ بینک کو مجموعی طور پر تین سو اٹھائیس ارب چھیالیس کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی جس میں سے مرکزی بینک نے دوسوپندرہ ارب ستر کروڑ روپے کے ٹریثری بلز فروخت کئے ہیَں۔
مزیدخبریں