عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نو ڈالرز اضافے کے بعد پندرہ سو چار ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید مہنگا ہوگیا۔ بدھ کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں چار سو روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں میں تین سو بیالیس روپے کا اضافہ ہوا۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کے نرخ سینتالیس ہزار تین سو روپے رہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت چالیس ہزارپانچ سو بیالیس روپے رہی۔ دوسری طرف چاندی کی قیمت بھی اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت ساٹھ روپے کے اضافے سے چودہ سو ستر روپے ہوگئی ہے۔ جیولرزکا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہیں ہیں۔