سی بی آئی نےبھارتی آرمی چیف سے تفتیش کے بعد دفاعی سودوں میں رشوت کی پیشکش کے الزامات سے متعلق ٹھوس شواہد طلب کرلئے ہیں۔

Apr 20, 2012 | 17:20

سفیر یاؤ جنگ
سی بی آئی کی ایک ٹیم نے دفاعی سودوں کی منظوری کے لئے چودہ کروڑ روپے کی رشوت کی پیش کش کے الزام سے متعلق بیان کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ سے ان کے دفتر میں دو گھنٹے سے زائد وقت تک پوچھ گچھ کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سی بی آئی نے جنرل وی کے سنگھ سے ان کے بیان سے متعلق ٹھوس شواہد طلب کرلئے ہیں۔ تفتیش کے دوران ٹیم نے آرمی چیف سے معاملہ سامنے لانے میں دوسال کی تاخیر کی وجہ بھی دریافت کی۔سی بی آئی ذرائع کے مطابق آرمی چیف کو تفتیش سے قبل ایک سوالنامہ بھی بھجوایا گیا تھا۔یاد رہے کہ جنرل وی کے سنگھ نےحال ہی میں اپنے ایک بیان میں الزام عائد کیا تھا کہ دوہزار دس میں طے پانے والے دفاعی آلات کے ایک سودے کی منظوری میں انہیں لیفٹینٹ جنرل جیتندر سنگھ کی جانب سے چودہ کروڑ روپے کی رشوت کی پیش کش کی گئی تھی۔
مزیدخبریں