کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی محدود ،جس کی وجہ سے انڈیکس آج بھی چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبورنہ کرسکا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس پہلے سیشن کے دوران چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا، دوسرے سیشن کے آغاز پر ہنڈریڈ انڈیکس میں سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا لیکن یہ اضافہ کاروبار کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکا۔ جہانگیرصدیقی، فوجی سیمنٹ ،ڈی جی سیمنٹ اور انرجی اسٹاکس میں زبردست فروخت انڈیکس کو چودہ ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے لے آئی۔ کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس صرف سات پوائنٹس بڑھ کر تیرہ ہزارنو سو چھتیس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم بھی گزشتہ روز کے مقابلے میں سات کروڑ شئیرزکم رہا۔ آج کاروبار کے اختتام تک چوبیس کروڑ شئیرز کا لین دین ہوا۔ دوسری جانب لاہور سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روزتیزی رہی۔ ایل ایس پچیس انڈیکس ستائیس پوائنٹ اضافے کے ساتھ تین ہزارچھ سواکانوے پربند ہوا۔ مارکیٹ میں اکانوے کمپنیوں کے پینتالیس لاکھ چھتیس ہزارسات سوچورانوے حصص کا کاروبار ہوا۔ انیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ستایئس کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ پینتالیس کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔

ای پیپر دی نیشن