اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بےورو (نےب) نے رےنٹل پاور کےس مےں سپرےم کورٹ کی ہداےات پر عمل کرتے ہوئے سابق وفاقی وزےر پانی و بجلی اور موجودہ وفاقی وزےر انفارمےشن ٹےکنالوجی راجہ پروےز اشرف اور 3 سابق وزراءاور نےپرا، پےپکو اور پی پی آئی بی کے 26 سابق سربراہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئےے ہےں، نےب کے اعلیٰ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر آن لائن کو بتاےا کہ نےب نے اپنے طرےقہ کار سے ہٹ کر عدالت عظمیٰ کے حکم پر ان افراد کے وارنٹ جاری کئے ہےں۔ سابق وفاقی وزےر پانی و بجلی لےاقت علی خان جتوئی، سابق نگران وزےر طارق حمےد اور شوکت ترےن پر وزےر خزانہ کی حےثےت سے آر پی پیز سے تعاون کے ذرےعے غےر قانونی مالےاتی فوائد حاصل کرنے اور قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کے الزامات لگائے گئے ہےں۔ دیگر افراد میں پےپکو کے سابق سی ای او چوہدری محمد انور خالد، فضل احمد خان، محمد سلےم عارف، سابق اےم ڈی پےپکو منور بصےر احمد، طاہر بشارت چےمہ، خالد عرفان رحمان، پی پی آئی بی کے اےم ڈی فےاض الٰہی، نےپرا کے سابق چےئرمےن لےفٹےننٹ جنرل رےٹائرڈ سعےد الظفر، خالد سعےد، جےنکو کے سی ای او ےوسف علی، سابق وفاقی سےکرٹری پانی و بجلی اشفاق محمود، محمد اسماعےل قرےشی، شاہد رفےع، سابق سےکرٹری خزانہ سلمان صدےق اور دیگر شامل ہیں۔