لاہور (پ ر) کروڑوں سچے پاکستانیوں کا پسندیدہ ”نوائے وقت“ بلاشبہ نظریہ پاکستان اور افکار قائدؒ کا علمبردار ہے۔ ایک روشن تاریخ اور ولولہ انگیز تحریک کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے سینئر نائب صدر و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال اور ممبر قومی اسمبلی و سابق صدر مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین بیگم عشرت اشرف نے نوائے وقت کی 50سالہ ادارتی خدمات پر مجید نظامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کیا۔
پوری دنیا میں اردو بولنے والے موجود ہیں، ذریعہ تعلیم بنایا جائے: مقررین
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں رابطے کی واحد زباں اردوہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے جماعت اسلامی لاہورکے زیراہتمام ”اردو زبان کا قومی ترقی میں کردار“ کے موضوع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار کی صدارت امیرجماعت اسلامی لاہور امیرالعظیم نے کی۔ جب کہ مجیب الرحمان شامی، مصنفہ وکالم نگار بشریٰ رحمان، اوریا مقبول جان، ڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ اقبال ندیم، ناظم اعلی ٰ اسلامی جمعیت طلبہ زبیر صفدر، پروفیسر اکرم، فیاض احمد، صدر قومی زبان تحریک شریف نظامی، عمران ظہورغازی، ذکراللہ مجاہد ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پوری دنیا میں اردو بولنے والے موجود ہیں‘ اردوکو ذریعہ تعلیم بنایا جائے۔