لاہور (کامرس رپورٹر+سپیشل رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران پاکستان کے صدر محمد اشرف بھٹی اور پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلورنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم بادشاہ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ بھارت سے سیاچن کشمیر سمیت تمام تنازعات پر مذاکرات تک تجارت بند کردینی چاہئے اسکے ساتھ ساتھ پاکستان کو عالمی طاقتوں کو بھی کہنا چاہئے کہ وہ کشمیر، سیاچن اور پانی کے تنازعات پر بامعنی مذاکرات کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے ان تنازعات کو حل کئے بغیر بھارت سے تجارت جاری رکھی اور بھارت کو تجارت کیلئے پسندیدہ ملک قرار دیدیا تو پاکستان کا مسئلہ کشمیر، سیاچن اور پانی کے ایشو پر عالمی سطح پر موقف کمزور ہوجائیگا۔ سابق سفارت سفیرجاوید حسین نے روزنامہ نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے اور اس وقت بھی بھارت میں تقریبا 30 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں دونو ں ملکوں میں اگر تعلقات بہتر ہونگے تو دفاع پر ہونے والے اخراجات زیادہ نہیں ہونگے جس کی وجہ سے معاشی ترقی کے منصوبوں پر دونوں ملک رقم خرچ کر سکیں گے۔