سپورٹس رپورٹر
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ادریس حیدر خواجہ گروپ کے زیر اہتمام 11 ویں ویمن سائیکلنگ چیمپیئن شپ کا انعقاد 15 سے 17 اپریل تک لاہور میں ہوا جس میں صوبائی ٹیموں کے علاوہ محکموں کی ٹیموں نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ فیڈریشن کی جانب سے تمام ٹیموں کی رہائش اور کھانے پینے کے لیے اچھے انتظامات کیے گئے تھے۔ چیمپیئن شپ میں روڈ ریس کے علاوہ ٹریک کے ایونٹ بھی شامل تھے۔ پاکستان واپڈا کی کھلاڑیوں نے محدود ایونٹس میں شرکت کی جبکہ اصل مقابلہ ایچ ای سی اور پنجاب کی سائیکلسٹ کے درمیان رہا۔ ایچ ای سی کی مہوش اقبال چیمپیئن شپ کی تیز ترین اور بہترین سائیکلسٹ قرار پائیں۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی منظور شدہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب 15 اپریل کو لاہور میں منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی صوبے کے نگران سیٹ اپ کی صوبائی وزیر کھیل سلیمہ ہاشمی تھی جنہوں نے ریس کا افتتاح کر کے چیمپیئن شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ سلیمہ ہاشمی کی کھیلوں سے محبت کا ثبوت کچھ اس طرح رہا کہ وہ پہلے روز کے ہونتے والے ایونٹ کے اختتام تک ویلیوڈروم میں موجود رہی۔ اس موقع پر سلیمہ ہاشمی کا کہنا تھا مجھے خوشی ہے کہ لڑکیاں بھی کھیل کے میدان میں اپنے جوہر دکھا رہی ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی ضروری ہے اسی وجہ سے آج میں ان بچیوں کے درمیان میں موجود ہوں۔ پہلے روز ہونے والے مقابلوں میں پنجاب کی ٹیم دو گولڈ میڈل سے ساتھ سرفہرست رہی۔ پہلا ایونٹ 500 میٹر ٹائم ٹرائل فائنل ریس منعقد ہوئی جس میں پنجاب کی الوینا نے مقررہ فاصلہ 48.43 سیکنڈ میں طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ای سی کی سدرہ نے دوسرے نمبر پر رہ کر سلور میڈل اپنے نام کیا۔ سندھ کی عاصمہ تیسرے نمبر پر رہ کر برانز میڈل کی حقدار قرار پائیں۔ 3 کلو میٹر انفرادی پرسوٹ میں بھی پنجاب کی الوینا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ ایچ ای سی کی عاصمہ نے دوسری جبکہ سندھ کی عاصمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 1000 میٹر سپرنٹ کوالیفائنگ میں ایچ ای سی کی مہوش اقبال اور پنجاب کیرامنا لیاقت نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایک کلو میٹر ٹیم سپرنٹ میں ایچ ای سی اور پنجاب کی ٹیموں نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپیئن شپ کے دوسرے روز چار ایونٹس کے مقابلے ہوئے جن میں سے دو کے گولڈ میڈل پنجاب جبکہ دو ایونٹ میں واپڈا کی ٹیم فاتح رہی۔ ڈےفنس ہاوسنگ سوسائٹی مےں ہونے والا انفرادی روڈ ٹائم ٹرائل اےونٹ مےں واپڈا کی شازےہ مبارک نے گولڈ مےڈل حاصل کےا ، اےچ ای سی کی مہوش اقبال نے سلور جبکہ پنجاب کی رومانہ لےاقت نے برونز مےڈل اپنے نام کےا ۔ روڈ ٹےم ٹرائل اےونٹ مےں رومانہ ، الوےنا ، مرےم ، سمےرہ اور زرتاش پر مشتمل پنجاب کی ٹےم فاتح قرار پائی اےچ ای سی دوسرے اور واپڈا تےسرے نمبر پر رہا ۔ روڈ سکرےچ رےس مےں واپڈا کی عائشہ امےن پہلی پوزشےن حاصل کر کے گولڈ مےڈل کی حق دار قرار پائےں ، واپڈا ہی کی شازےہ نے سلور مےڈل حاصل کےا جبکہ پنجاب کی نمرہ نے برونز مےڈل اپنے نام کےا ۔ سائےکلنگ وےلڈروم مےں ہونے والا تےن کلومےٹر ٹےم پرشوٹ کا اےونٹ رومانہ ، اےلوےنا ، نمرہ اور نادےہ پر مشتمل پنجاب کی ٹےم نے کامےابی حاصل کی ، اےچ ای سی دوسرے اور واپڈا نے تےسری پوزشےن حاصل کی ۔ چیمپیئن شپ کے اختتامی روز مزید تین ایونٹس کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب اور ایچ ای سی کی کھلاڑی نمایاں رہیں۔ تین روزہ چیمپیئن شپ میں میزبان پنجاب ٹیم نے مجموعی طور پر 159 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جس میں اس کے 4 گولڈ، 3 سلور اور3 برانز میڈل شامل تھے۔ ہائر ایجوکیشن کمشن کی ٹیم نے 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جس میں اس کے 2 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز تھے۔ واپڈا کی ٹیم 91 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی جس میں اس نے دو گولڈ، ایک سلور اور 2 برانز میڈل حاصل کیے۔ سندھ کی ٹیم نے 41 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ریلوے نے پانچویں، بلوچستان نے چھٹی جبکہ فاٹا نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والی کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نمایاں شخصیات میں پاکستان کراٹے فیڈریشن کے محمد جہانگیر، پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے خلیل احمد، پاکستان رگبی فیڈریشن کے نمائندے، پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے سعید اقبال، رسہ کشی کے رانا جمیل، پی او اے کے خالد محمود، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر ادریس حیدر خواجہ، سیکرٹری چودھری کامران امین، ایمن مشتاق، فرحت ملک سمیت سابق انٹرنیشنل سائیکلسٹ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ چیمپیئن شپ کے اختتام پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن نے واضح کیا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن وہی ہے جس کو پی او اے تسلیم کرتی ہے جہاں تک یو سی آئی کا تعلق ہے تو اس سلسلہ میں جلد انٹرنیشنل باڈی کو باقاعدہ آگاہ کر دیا جائے گا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر کی کھیلوں کے موقع پر موجود اور بڑی تعداد میں مختلف کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداران کی شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ پی او اے کو آج بھی اکثریت حاصل ہے۔