لاہور (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان آسیہ اسحاق کی گرفتاری کےلئے دو درجن سے زائد پولیس اہلکار چادر اور چاردےواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کے اندھیرے میں دیواریں پھلانگ کر ان کی رہائشگاہ میں داخل ہو گئے، بچوں اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے ساتھ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان کی بھی توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے لےپ ٹاپ و دےگر سامان بھی ساتھ لے گئے۔ اے پی اےم اےل کے قائد پروےز مشرف نے اس واقع کی سختی سے مذمت کی ہے تاہم آسیہ اسحاق گھر میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہ ہو سکیں۔ آسیہ اسحاق نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہمیں اپنے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتے، ہم پرویز مشرف کے ساتھ کھڑے تھے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔