لاہور (خصوصی رپورٹ) نظام آف حیدر آباد میر عثمان علی انتہائی امیر حکمران ہونے کے باوجود پرلے درجے کا کنجوس تھا اس کا خزانہ محل کے کئی کمروں میں بھرا ہوا تھا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق دیوان جرمن داس نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ نظام اتنا کنجوس تھا کہ مہمانوں کی تواضع باسی کھانوں سے کرتا اور چائے کے ساتھ بمشکل 2بسکٹ پیش کرتا تھا۔