لاہور (خبرنگار) کوئٹہ سے حاصل پور کے دوران پرواز پرندہ ٹکرانے سے سکرین چٹخنے کا نشانہ بننے والا مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کا طیارہ کراچی کی کمپنی رینسلے جیٹ لمیٹڈ کا ہے اور اس میں 6افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش کا ایک اور طیارہ بھی اسی کمپنی سے کرائے پر لیا ہے۔ تحریک انصاف نے بھی اپنی انتخابی مہم کیلئے دو طیارے کرائے پر حاصل کئے ہیں جن میں 4افراد کی گنجائش والا بیچ کرافٹ BE20ہے اور دوسرا طیارہ 6افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والا سیسنا سائی ٹیشن C50 ہے۔