اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسروں کے تبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد ( آئی این پی ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسروں کے تبادلے کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔ جمعہ کے روز ذرائع کے مطابق پولیس سروس میں خدمات سرانجام دینے والے گریڈ 18کے افسر محمد مختار کو بلوچستان سے تبادلہ کرکے پنجاب حکومت میں تعینات کردیا گیا اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا اس کے علاوہ گریڈ 19کی مسز راحیلہ سعد جو ڈائریکٹر جنرل آﺅٹ ایرا تھیں کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈویژن تعینات کردیاگیا ہے ۔ گریڈ 19کے وقار حسین عباسی کو بھی ڈائریکٹر پیپرا تعینات کردیاگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...