امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کی جانب سے مشروط مذاکرات مسترد کر دیئے

پیانگ یانگ /سیول/واشنگٹن (این این آئی) جنوبی کوریا اور امریکہ نے شمالی کوریا کی جانب سے مذاکرات کے لئے پیش کی گئی شرائط کومسترد کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو شمالی کوریا کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا کہ سلامتی کونسل کی پابندیاں ختم کر دی جائیں تو وہ بات چیت کے لیے تیار ہو سکتا ہے۔ جبکہ جنوبی کوریا نے کہا ہے پیانگ یانگ اشتعال انگیزی ترک کرکے عالمی برادری میںشامل ہو۔قبل ازیں امریکہ نے شمالی کوریا کی مذاکرات کی پیشکش مستردکردی بشرطیکہ شمالی کوریا اپنا متنازعہ جوہری پروگرام ترک کر دے۔ اسی سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری پچھلے ہفتے خطے کے دورے پر تھے، جس کے اختتام پر رواں ہفتے ہی پیر کو انہوں نے واضح کیا تھا کہ وہ جزیرہ نما کوریا کی کشیدہ صورتحال کے سفارتی حل کے خواہاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن