مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں میں نظرانداز کرنے پر جمعیت اہلحدیث نے ہنگامی اجلاس آج بلا لیا

مریدکے (نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ٹکٹوں کے معاملہ میں نظرانداز کرنے پر جمعیت کے مرکزی دفتر میں مرکزی مجلس عاملہ اور ضلعی ذمہ داران کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس میں جمعیت کی آئندہ سیاسی پالیسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اور مسلم لیگ (ن) کی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں نظرانداز پالیسی پر غور و خوض ہو گا کہ انتخابات میں (ن) کا ساتھ دیا جائے یا جمعیت کے نشان پر انتخاب لڑا جائے یا مقامی جماعتوں کو بہتر امیدواروں سے تعاون کی اجازت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے جمعیت کے امیدواروں کو ٹکٹوں میں نظرانداز کئے جانے پر کارکنان میں شدید اشتعال کا اظہار کیا جا رہا ہے اجلاس میں سینیٹر ساجد میر پر کافی دباﺅ ہو گا کہ وہ نوازشریف سے علیحدگی اختیار کریں۔

ای پیپر دی نیشن