مشرف کیساتھ جو ہو رہا ہے وہ مکافات عمل اور مقام عبرت ہے: نثار

اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشرف کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ مکافات عمل اور مقام عبرت ہے۔ سابق ڈکٹیٹر مشرف بڑی ڈیل کے تحت واپس آئے‘ یہ وہی ڈیل ہے جس کے تحت انہوں نے استعفیٰ دیا۔ گارڈ آف آنر لے کر رخصت ہوئے‘ مشرف ڈیل میں غیر ملکی طاقتیں ملوث ہیں‘ حق و انصاف پر فیصلہ دینے پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ موجودہ نگران حکومت پیپلز پارٹی کی نامزد کردہ اور پی پی پی حکومت کا تسلسل ہے۔ گیلانی اور پرویز اشرف کے بعد کھوسو صاحب بھی ایوان صدر کے طواف میں لگے ہوئے ہیں۔ وہ پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔ چودھری نثار نے کہا کہ چودھری نثار نے کہا کہ پنجاب میں کلرک تک تبدیل ہو گیا باقی صوبوں میں پتا بھی نہیں ہلا۔ پنجاب میں سیٹھی صاحب کافی متحرک ہیں مگر لگتا ہے یا تو وہ بے خبر ہیں یا لاعلمی کا شکار۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...