لاہور (خصوصی نامہ نگار)مذہبی سیاسی رہنماﺅں نے کہا ہے کہ انتخابی امیدواروں کو فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے، صدر الیکشن کمیشن کو ہدایت دینے کی بجائے نگرانوں کو ہدایت کریں کہ وہ دہشت گردوں کی کارروائیوں کو ناکام بنانے میں میں بھرپور کردار ادا کریں، جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ نگران حکومت امن وامان کے قیام کے لیئے اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔ عام انتخابات کا التواءملک کے لیئے خطرناک ثابت ہو گا۔ جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل قاری زوار بہادر نے کہاکہ دہشت گرد کھلے عام دھمکیاں دے کر حملہ آور ہو رہے ہیں، صدر زرداری جان و مال کا تحفظ کرنا جن کی ذمہ داری ہے انہیں اس جانب متوجہ کریں۔ جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری اطلاعات مولانامحمد امجد خان نے کہا کہ الیکشن کمشن نگرانوں کو سیاسی قائدین کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر کے تاکہ دہشت گردی سیاست پر اثر انداز نہ ہو۔