اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرامجد کا کہنا تھا کہ پرویزمشرف پرججوں کو نظربند کرنےسےمتعلق باتیں بہتان ہیں. متاثرہ ججوں کا بھی بیان ریکارڈ ہونا چاہیے. انہوں نے کہا وکلا پرصرف بدلے کابھوت سوار ہے اور یہ سب کچھ انہیں سزا دلوانے کےلیے کیاجارہاہے. سابق صدر نے ججوں کو کبھی نظربند نہیں کیا تھا. ان کا کہنا تھا کہ وکلا پرویزمشرف کا جوڈ یشل ریمانڈ چاہتے تھےلیکن عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ دے کراچھا فیصلہ کیا. آل پاکستان مسلم لیگ کےترجمان کاکہنا تھا کہ عدالت کے احکامات پرعمل کیا جائےگا،،،ہم نے کوئی مطالبہ نہیں کیا،،،سابق صدر کی سکیورٹی سےمتعلق فیصلہ کرنا انتظامیہ کاکام ہے.