کسی سفارتخانے نے مشرف کے معاملے پر رابطہ نہیں کیا: ترجمان دفتر خارجہ

Apr 20, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پرویز مشرف سے متعلق پاکستان پر کسی بیرونی دبا¶ کا مجھے علم نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ کسی سفارتخانے نے پرویز مشرف کے معاملے پر پاکستان سے رابطہ نہیں کیا۔ پاکستان افغانستان میں امن اور مفاہمت کا حامی ہے۔ افغانستان کے کسی الزام کا جواب الزام سے دینا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ کچھ مسائل ہیں جن پر امریکی حکام کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ پاکستان افغانستان میں کسی گیم کا حصہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں