اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) ترجمان امریکی سفارتخانہ نے کہا ہے کہ مشرف کی واپسی یا ان کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق امریکہ کوئی موقف نہیں رکھتا۔ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کی حمایت کرتا ہے۔ پرویز مشرف کا مسئلہ قطعی طور پر پاکستان کے آئین اور قوانین کے مطابق حل ہونا ہے۔ امریکہ کسی مخصوص جماعت یا امیدوار کے حق میں نہیں۔